Skip to main content

انسانی اسمگلنگ کیا ہے؟

انسانی اسمگلنگ جدید غلامی کی ایک شکل ہے۔ یہ وہ جرم ہے جس میں ایک شخص اپنے مفاد کے لئے پیسے حاصل کرنے کے لئے دوسرے شخص کا استحصال کرتا ہے۔ انسانی اسمگلر متاثرین پر قابو پانے کے لئے ان کی نازک صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اکثر، وہ جسمانی یا نفسیاتی تشدد استعمال کرتے ہیں اور متاثرہ شخص کی آزادی محدود کر دیتے ہیں۔ لیکن وہ اہنے متاثرین کو معاشی انحصاری (رہائش، کھانے، دستاویزات کے لئے) جیسی صورتحال میں بھی مسدود کر سکتے ہیں، اور /یا بس نازک صورتحال کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ اسمگلرز مجرمانہ نیٹ ورک میں کام کر سکتے ہیں لیکن اکیلے بھی عمل کر سکتے ہیں۔

کوئی بھی شخص انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو سکتا ہے: بالغ اشخاص اور بچے؛ مرد، عورت اور مخنث؛ کسی بھی قومیت (بیلجئم، یورپی یونین اور غیر یورپی یونین) کے افراد۔ آپ بھی متاثرہ شخص ہو سکتے یا بن سکتے ہیں!

Header-image-masked.png

انسانی اسمگلنگ کی مختلف صورتیں ہو سکتی ہیں:

جنسی استحصال

جنسی استحصال کے متاثرہ شخص کو استحصال کرنے والے کے لئے پیسے کمانے کے لئے جنسی خدمات سرانجام دینا پڑتی ہیں۔ استحصال کرنے والا فرد متاثرہ شخص کو اپنی اچھائی، رقم، یا بہتر زندگی کا وعدہ کر کے مجبور، سازباز یا قائل کر سکتا ہے۔ یہ صرف جسم فروشی میں نہیں ہو رہا ہے، بلکہ فحش نگاری کی انڈسٹری، بدرقہ خدمات اور انٹرنیٹ پر بھی ہو رہا ہے۔

مزدوری کا استحصآل

متاثرین کو انسانی وقار کے متضاد حالات میں کام کرنا پڑتا ہے: تھوڑے معاوضے کے عوض یا تنخواہ کے بغیر خراب حالات میں بہت طویل اوقات میں کام کرنا۔ وہ اکثر الگ تھلگ رہتے ہیں اور / یا کھانے، رہائش، طبی دیکھ بھال تک رسائی اور / یا سماجی روابط کے لئے اپنے آجر پر انحصار کرتے ہیں۔ مزدوری کے استحصال کے متاثرین تقریبا تمام، (ریستوران، زراعت، تعمیر۔ اور بہت سے دوسرے) شعبوں میں کام کرتے پائے جاتے ہیں۔

جبری جرم

جبری جرم کے متاثرین اپنی مرضی کے خلاف، کسی دوسرے شخص کے نفع کے لئے، جرائم کا ارتکاب کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ استحصال کرنے والا اپنے شکار کو قابو کرنے اور ان کو غیر قانونی کاموں کا ارتکاب کرنے پر مجبور کرنے کے لئے تشدد، فریب، منشیات کا عادی بنانا یا قرض جیسے ہتھیار کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ اکثر نوجوان گینگز میں ہوتا ہے۔

بھیک مانگنے کا استحصال

متاثرین کو استحصال کرنے والے کے نفع کے لئے بھیک مانگنا پڑتی ہے، جو اکثر خاندان کا فرد، ان کے گروہ یا نیٹ ورک کا رکن ہوتا ہے۔ وہ مسلسل نگرانی اور دباؤ میں ہوتے ہیں اور اگر وہ کافی رقم جمع نہیں کرتے ہیں تو انہیں تشدد اور دھمکیاں سہنی پڑتی ہیں۔

اعضاء کا غیرقانونی نکالنا

جسمانی حصوں کے لئے متاثرین کا استحصال کیا جاتا ہے۔ استحصال کرنے والا تھوڑی رقم کے عوض ان کے اعضاء کو ‘بیچنے‘ کے لئے ان کو، جھوٹے وعدے اور / یا تشدد کر کے دھوکہ دیتا ہے اور انہیں دوبارہ بیچ کر بہت زیادہ رقم کماتا ہے۔

What happens when you contact us?

ہم آپ کی بات سنیں گے

ہم اکٹھے مل کر آپ کی صورتحال اور آپ کے تقاضے کا جائزہ لیں گے۔ اگر ہم یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو سکتے ہیں، تو ہم آپ کی صورتحال کے متعلق مزید جاننے کے لئے آپ کو مقامی دیکھ بھال مرکز میں مدعو کریں گے۔

اگر ہم اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ کی صورتحال انسانی اسمگلنگ والی نہیں ہے، تو ہم آپ کی مدد کے لئے موزوں ترین ادارہ تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ہم آپ کے ساتھ بات کریں گے

اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران ہم آپ کے ساتھ مزید بات کریں گے، اور اگر یہ واضح ہو جاتا ہے کہ آپ انسانی اسمگلنگ کے شکار ہیں، تو ہم آپ کو آپ کے حقوق، ممکنہ تعاون اور متاثرہ کے حفاظتی طریقہ کار سے متعلق ہر ایک بات کی وضاحت کریں گے۔

ہم آپ کو مدد پیش کریں گے

پھر آپ کے پاس اپنی مرضی کرنے کا اختیار ہو گا: آپ حفاظتی طریقہ کار میں داخل ہونے کے لئے ہماری پیشکش قبول کر سکتے ہیں، لیکن آپ نہ کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں، ہم آپ کی مدد کرنے کے قابل نہیں ہوں گے، لیکن آپ کی مدد کے لئے ہم کوئی اور ادارہ تلاش کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے جو آپ کو آپ کی مطلوبہ مدد فراہم کر سکے۔

کیا یہ انسانی اسمگلنگ ہے؟

اگر آپ کو اس بابت یقین نہیں ہے کہ آیا یہ انسانی اسمگلنگ ہے تو یہ سوالات تلاش کرنے میں آپ کی مدد کریں گے:

  • کیا آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف کچھ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے؟
  • کیا آپ تھوڑے پیسوں یا تنخواہ کے بغیر طویل گھنٹے کام کرتے ہیں؟
  • کیا آپ کو بیمار یا زخمی ہونے کی حالت میں بھی کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے؟
  • کوئی شخص آپ، آپ کے خاندان یا آپ کے پیاروں کو دھمکیاں دیتا ہے؟
  • کوئی شخص آپ کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرتا اور نگرانی کرتا ہے؟
  • کسی شخص نے آپ کا پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات لے لی ہیں؟
  • کیا آپ اس صورتحال میں پھنسا ہوا محسوس کرتے ہیں، اور آپ سوچتے ہیں کہ اس کا کوئی متبادل نہیں ہے؟

 

اگر آپ کے ان میں سے 2 یا زائد سولات کے ہاں میں جواب ہیں، تو آپ انسانی اسمگلنگ کا شکار شخص ہو سکتے ہیں۔ بلا تکلف فارم بھریں یا ہم سے رابطہ کریں۔ ہم حل تلاش کرنے میں آپ کی مدد کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔

اپنے نزدیک مدد تلاش کریں

ہم کون ہیں؟

بیلجئم میں انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی مدد کے لئے 3 خصوصی دیکھ بھال کے مراکز ہیں: PAG-ASA، PAYOKE، SÜRYA۔ اکٹھے، ہم انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی مدد کرنے کے لئے کام کرتے ہیں جن کو بیلجیئم میں اسمگل کیا جاتا اور استحصال کیا جاتا ہے۔ ہم استحصال سے بازیافت کرنے اور انسانی اسمگلنگ سے پاک، اپنی زندگی پر دوبارہ اختیار حاصل کرنے کے لئے مشورہ، معلومات اور مدد پیش کرتے ہیں۔

ہم بیلجیئم کے انسانی اسمگلنگ سے متاثرین کے حفاظتی طریقہ کار کے قانونی فریم ورک کے اندر یہ کرتے ہیں۔

ہماری خدمات مفت اور رازدارانہ ہیں۔ اگر آپ گمنام طور پر اپنی صورتحال کے متعلق بات کرنے کے خواہشمند ہیں، تو یہ بھی ممکن ہے: آپ کو اپنا نام نہیں بتانا ہوتا ہے۔

متاثرین کے لئے ہماری مدد

  • پناہ گاہ اور رہائش

    ہر مقامی دیکھ بھال مرکز میں ہنگامی رہائش کے لئے پناہ گاہ موجود ہوتی ہے۔ متاثرہ شخص کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے یہ ایک جدا پتے پر واقع ہوتی ہے۔ اپنی بازیابی کا عمل شروع کرنے کے لئے یہاں پر متاثرہ شخص ایک محفوظ ٹھکانا پاتا ہے۔ پناہ گاہ میں مختصر قیام کے بعد، ہم کرائے کے فلیٹ میں رہائش تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

  • سماجی مدد

    ہم ہر متاثرہ شخص کو ان کی ضروریات کی بنیاد پر سماجی تعاون فراہم کرتے ہیں، تاکہ وہ اعتماد دوبارہ حاصل کریں اور نئی زندگی شروع کریں۔ ان کی صورتحال پر انحصار کرتے ہوئے، ہم رہائش، طبی دیکھ بھال، تعلیم، ملازمت، سماجی بہبود، ذہنی صحت کی نگہداشت، اور اس شخص کی زندگی کے دوسرے پہلوؤں میں مدد کریں گے۔

  • قانونی مدد

    انصاف حاصل کرنے کی راہ میں اور بیلجیئم میں عدالتی نظام کے ساتھ اشتراک کے لئے ہم ہر متاثرہ شخص کی معاونت کے لئے قانونی مدد فراہم کریں گے۔

  • انتظامی مدد

    بیلجئم میں رہنے کے لئے درکار تمام انتظامی مراحل سے گزرنے کے لئے، ان کے کاغذات اور دستاویزات کے حصول میں ہم متاثرین کی مدد کرتے ہیں۔

مدد حاصل کریں۔ مفت اور رازدارانہ

مدد حاصل کریں۔ مفت اور رازدارانہ

فوری خطرے کی صورت میں، براہ کرم پولیس کو 101 پر کال کریں

مدد اور مشورہ حاصل کرنے کے لئے ہمارا فارم بھریں۔ مقامی دیکھ بھال مرکز کا ماہر اور تربیت یافتہ مشیر اگلے کاروباری دن آپ سے رابطہ کرے گا۔ اگر آپ کسی سے بات کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ دفتری اوقات میں ہمیں کال کر سکتے یا تشریف لا سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنا نزدیکی مقامی دیکھ بھال مرکز تلاش کریں۔

ہمارا تعاون مفت اور رازدارانہ ہے، خواہ آپ کے پاس رہائشی کاغذات نہیں ہیں۔

مدد حاصل کریں۔ مفت اور رازدارانہ

فوری خطرے کی صورت میں، براہ کرم پولیس کو 101 پر کال کریں

مدد اور مشورہ حاصل کرنے کے لئے ہمارا فارم بھریں۔ مقامی دیکھ بھال مرکز کا ماہر اور تربیت یافتہ مشیر اگلے کاروباری دن آپ سے رابطہ کرے گا۔ اگر آپ کسی سے بات کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ دفتری اوقات میں ہمیں کال کر سکتے یا تشریف لا سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنا نزدیکی مقامی دیکھ بھال مرکز تلاش کریں۔

ہمارا تعاون مفت اور رازدارانہ ہے، خواہ آپ کے پاس رہائشی کاغذات نہیں ہیں۔

ٹیم جسٹس کے تعاون سے